فاروڑ بلاک وزیر اعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن کے امیدوار کی سپورٹ کرے گا
مظفر آباد: ماہ جولائی میں آ زاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک کا اصولی فیصلہ سابق وزیر اعظم آزادکشمیر عبدالقیوم خان نیازی سرپرستی کریں گے سات سے پندرہ تک ممبران اسمبلی کی شمولیت کی صف بندی چھ اراکین کا اگلے الیکشن ن لیگ میں شمولیت کر کے لڑنے کا فیصلہ جہانگیر ترین فاروڑ بلاک کی سرپرستی کریں گے فاروڑ بلاک وزیر اعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن کے امیدوار کی سپورٹ کرے گا فاروڑ بلاک قائم ہونے کے بعد تنویر الیاس چغتای وزیر اعظم آزادکشمیر کے عہدہ پر نہیں رہیں گے وزارت عظمی کے لیے چودھری یاسین کا انتخاب ممکن ہے واضح رہے کہ ترپن کے ایوان میں اس وقت تنویر الیاس چغتای کو تینتس ممبران کی حمایت حاصل ہے اور فاروڈ بلاک اور ن لیگ میں شمولیت کے بعد پی ٹی آ ئی کے پاس زیادہ سے زیادہ دس ممبران اسمبلی رہ جائیں گے اسی خطرہ کے پیش نظر پاکستان کی طرح پی ٹی آ ئی کشمیر میں تمام نشستوں سے مستعفی ہونے کی تجویز پر صلاح مشورہ کر رہی ہے۔