لاہور: نئے مالی سال 2022-23ء کے صوبائی بجٹ میں محکمہ واسا لاہور کے لئے 88 کروڑ 79 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بجٹ واسا کی مختلف سکیموں پر خرچ کیا جائے گا۔ جن میں شہر میں نصب 105 ٹیب ویلوں پر فلٹریشن پلانٹ نصب کئے جائیں گے۔ ڈسپوزل سٹیشن واٹر سپلائی سکیمیں، بابو صابو سکیم، لفٹ سٹیشن سمیت دیگر سکیمیں شامل ہیں۔ (شعیب عزیز)