لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابق صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ سابق صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی دور وزارت میں سکول ایجوکیشن سے منسلک اساتذہ کی ای ٹرانسفرپالیسی کی خلاف ورزی کی اور اس پالیسی سے ہٹ کر اساتذہ کے تبادلے کئے تھے۔ (شعیب عزیز)