پوسٹ مارٹم کے لیے6 رکنی میڈیکل بورڈ کل ڈاکٹر عامر لیاقت کی قبر کشائی کریگا

کراچی: معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے لیے 6 رکنی بورڈ کل ( جمعرات ) کو قبر کشائی کریگا ۔ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیئے گئے بورڈ ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن پرویز مخدوم، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام لوہانہ، ڈاکٹر گلزار علی سولنگی اور ایم ایل اور ڈاکٹر اریب بقائی شامل ہیں۔قبل ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے اینکر پرسن عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کے لیے سیکریٹری کو صحت میڈیکل بورڈ بنانے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔ اس حوالے سے سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی وزیر حسین میمن نے سیکریٹری صحت کو ایک خط لکھا تھا جس میں پوسٹ مارٹم کے لیے ضروری اقدامات کا بھی حکم دیا تھا۔معروف اینکر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم اور قبرکشائی کے احکامات متعلقہ عدالتی حکم پر کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.