غیر ملکی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بشکیک سے لاہور آنے والی غیر ملکی پرواز 4541 ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طیارے میں عملے کے 8 ارکان کے علاوہ 171 مسافر سوار تھے۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مذکورہ غیر ملکی پرواز کے کپتان نے طیارے کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے غلط رن وے پر اتارنے کی کوشش کی۔ جس پر ایئرکنٹرولر نے طیارے کے کپتان کی فوری رہنمائی کرتے ہوئے اسے طیارے کی دوبارہ اڑان بھرنے کی ہدایات جاری کیں اور تھوڑی ہی دیر بعد کپتان کو درست رن وے پر طیارہ لینڈ کرنے کی ہدایات کردی گئیں۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.