طالبان کی جانب سے درخواست کا انتظار کیے بغیر امداد بھیجنی شروع کردی، امریکہ

واشنگٹن :ا مریکا نے طالبان کی جانب سے باضابطہ درخواست کا انتظار کیے بغیر افغانستان کے لیے امداد بھیجنی شروع کردی ۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کے امریکی شراکت دار پہلے ہی ردِ عمل دے رہے ہیں، جس میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے طبی ٹیمیں بھیجنا شامل ہے اور ہم ردعمل کے دیگر آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔طالبان کی حکومت نے ابھی تک واشنگٹن سے مدد کے لیے نہیں کہا لیکن اس نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ’تمام ممالک، بین الاقوامی تنظیموں، افراد اور فاؤنڈیشنز کی فراخدلانہ حمایت‘ کی اپیل کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ’افغانستان کے عوا م کو غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ قدرتی آفت پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال کو بڑھا رہی ہے۔ ی۴

Leave A Reply

Your email address will not be published.