برطانیہ میں شدید گرمی کی پہلی بار ریڈ وارننگ جاری

لندن:برطانیہ کی قومی موسمیاتی سروس،میٹ آفس یوکے نے آئندہ پیراورمنگل کوانگلینڈ کے کچھ حصوں میں شدید گرمی کی ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔پہلی بار جاری کیے گئے اس الرٹ سے پہلے امبروارننگ جاری کی گئی تھی جسیاپ گریڈ کیا گیا ہے۔امبروارننگ منگل کے آخر تک نافذ کی گئی تھی۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پیر اورمنگل کوغیر معمولی، شاید ریکارڈ توڑ درجہ حرارت کا امکان ہے۔برطانیہ میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت جولائی 2019 میں کیمبرج بوٹینک گارڈن میں 38.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.