اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب الیکشن لڑیں، عوام اور سیاسی مخالفین سے نہ لڑیں۔ اتوار کو ضمنی انتخابات کے موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اہل پاکستان عمران صاحب کی فسادی، انتشاری، نفرت اور غنڈہ گردانہ تربیت کا منہ بولتا ثبوت دیکھ لیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام اس فتنہ وفساد کے خلاف آج ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فسادی جتھوں کو بلوانے کا یہی مقصد تھا۔ عمران صاحب الیکشن لڑیں، عوام اور سیاسی مخالفین سے نہ لڑیں۔