مجموعی طور پر صوبے بھر میں 6063مکانات منہدم ہوئے، 1 لاکھ 97 ہزار 930 کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصانات پہنچا ، پی ڈی ایم اے
کوئٹہ : بلوچستان میں حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں مرد 39، خواتین29 اور 32 بچے شامل ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 100افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں مرد 39، خواتین29 اور 32 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 57 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 6063مکانات منہدم ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 97 ہزار 930 کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو بھی نقصانات پہنچا ہے۔