بیبو اور لولو کے ناموںسے مشہور کرینہ اور کرشمہ فیشن میں کسی سے پیچھے نہیں

دنیا بھر کے فلمسٹار پرتعیش زندگی کیلئے معروف، دونوں بہنیں روایتی گلیمر پر حاوی
دونوں بہنوں کو قیمتی چیزوں کا شوق،ہمیشہ سرخیوں میں، آج کے دور کی بڑی اسٹار
ممبئی: بالی ووڈمیں بیبو اور لولو کے نام سے معروف کرینہ کپور اور ان کی بڑی بہن کرشمہ کپور ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔

کبھی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصویروں کی وجہ سے اور کبھی اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے۔ جہاں بڑی بہن کرشمہ کپور نوے کی دہائی کی بڑی اسٹار رہی ہیں وہیں کرینہ آج کے دور کی بڑی اسٹار ہیں۔ دونوں بہنیں فیشن اور اسٹائل کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ دونوں بہنوں کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک ہی ہینڈ بیگ اٹھائے ہوئے نظر آ رہی تھیں۔ دونوں نے میچنگ ہینڈ بیگ رکھنے کے لیے بہت بڑی رقم خرچ کی تھی۔فلمی ستارے اپنی پرتعیش زندگی اور مہنگی چیزوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ایسے میں کرینہ اور کرشمہ اس معاملے میں کیسے پیچھے رہ سکتی تھیں۔ دونوں بہنیں بھی اپنے روایتی اور گلیمر انداز پر حاوی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں بہنوں کو قیمتی چیزوں کا بھی بہت شوق ہے۔ چند سال قبل کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تصویر میں دونوں بہنیں ایک ہی ہینڈ بیگ اٹھائے ہوئے نظر آئیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.