مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے

 قابض انتظامیہ کی بے حسی پرتھنہ منڈی میں احتجاج، شاہدرہ کی طرف مارچ ، دھرنا
جموں کے امبیڈکر چوک میںمظاہرہ ،سینکڑوں سرکاری ملازم شریک،نعرے بازی
جموں : بی جے پی کی ہندوتوا پالیسیوں کے خلاف منگل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے گئے۔تھنہ منڈی قصبہ اوراس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے شاہدرہ چوک میں قابض انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بڑی تعداد میں لوگ ایس ڈی ایم آفس تھنہ منڈی کے باہر جمع ہوگئے شاہدرہ چوک کی طرف مارچ کیا اور وہاں دھرنا دیا۔پی پی آئی کے مطابق مظاہرے کی قیادت حاجی مقبول رعنا نے کی۔ مظاہرین نے شاہدرہ چوک میں سڑک بلاک کر دی۔ تحصیلدار تھنہ منڈی ساحل علی شاہ اور ایس ایچ او تھنہ منڈی شوکت حسین کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق جموں کے امبیڈکر چوک پارک میں آل جموں بیسڈ ریزروڈ کیٹیگری ایمپلائز ایسوسی ایشن نے بھی مظاہرہ کیا۔ جموں کے مختلف محکموں کے سینکڑوں ملازمین نے احتجاج میں شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.