چینی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

بیجنگ: بھارت کی چین سے منسلک متنازع سرحد کے قریب بھارتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رواں مہینے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر بھارت کے جنوبی علاقہ ٹیوٹنگ میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ ٹیوٹنگ بھارتی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب ایک شہر ہے جو بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کو چینی علاقوں سے الگ کرتا ہے۔بھارتی وزیر دفاع نے بتایا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے فون آیا جس میں ہیلی کاپٹر کے تکنیکی اور مشینی مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ پانچویں لاش نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.