برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے بحفاظت طیارہ اتار لیا

لندن (آن لائن) برطانیہ کے شاہ چارلس کی اہلیہ کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ملکہ کیملا بھارت سے واپس آرہی تھیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہ چارلس کی اہلیہ کوئین کیملا شاہی فرائض کی انجام دہی کے لیے بھارت گئی تھیں۔ برطانیہ واپسی پر ان کے طیارے سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا۔پرندہ ٹکرانے سے طیارے کی نوک کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔برٹش ائیرویز نے طیارے میں ملکہ کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ سے پرندہ اس وقت ٹکرایا جب وہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنے والا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.