ڈیرہ مرادجمالی : بلوچستان پولیس میں خواتین کے بھرتی کا رجحان بڑھنے لگا نصیرباد ریجن میں سینکڑوں تعلیم یافتہ لڑکیوں نے کاغذات جمع کردیئے گئے آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ کی خصوصی ہدایت پر خواتین کے قدم 5فٹ نو انچ کے بجائے 5فٹ اور ڈیرھ کلو میڑ دوڑ کے بجائے ایک کلومیٹر دوڑ کرانے کا حکم تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل نصیرباد چیئرمین خواتین بھرتی عبدالحء عامر بلوچ نگرانی ایس ایس پی ضلع نصیرآباد جعفرآباد صحبت پور جھل مگسی کچھی میں بھرتیوں کا عمل جاری ہے سینکڑوں تعلیم یافتہ لڑکیوں نے بھرتی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے سینکڑوں خواتین نے کاغذات جمع کروائے ہیں جمعرات کے روز ایس ایس پی نصیرآباد میر حسین احمد لہڑی نے ممبران کمیٹی کے ہمراہ 16نشتیوں پر 50 خواتین کے جمع ہونے والے امیدواروں کے قد خواتین عملے نے ناپ کیئے گئے نصیرباد پولیس میں بھرتی ہونے والی امیدواروں نے آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے قدم میں نو انچ دوڑ میں آدھے کلومیڑ کی رعایت اور خواتین کی بھرتی پر تشکر کا اظہار کیا ہے ۔