فیض آباد احتجاج :تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ کو باضابطہ درخواست دیدی

اسلام آباد:تحریک انصاف نے جڑواں شہروں کے سنگھم فیض آباد کے مقام پر عوامی اجتماع کیلئے باضابطہ طور پر اسلام آباد انتظامیہ کو درخواست دے دی ۔درخواست تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ 26 نومبر کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں لینڈ کرے گا،عمران خان پریڈ گراؤنڈ سے فیض آباد حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کے لئے روانہ ہونگے۔علی نواز اعوان نے درخواست میں مزید موقف اپنایا کہ 18نومبر کو اسلام آباد انتظامیہ کی اجازت سے کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک ہم نے تمام قواعد کی پاسداری کرتے ہوئے ریلی نکالی،تحریک انصاف کے اب تک کے تمام اجتماع پرامن طور پر منعقد کئے گئے،26 نومبر کو راولپنڈی میں بھی ایک پرامن اور جمہوری عوامی اجتماع کا انعقاد کر رہے ہیں،اسلام آباد انتظامیہ سے تحریک انصاف کی تمام تر پرامن ریلیوں کے فیض آباد تک پہنچنے کے لئے اجازت طلب کرتے ہیں،عمران خان کے ہیلی کاپٹر کوپریڈ گراؤنڈ کے مقام پر لینڈنگ کی بھی اجازت دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.