عمران فتنہ نوجوانوں کو ورغلا رہا ہے اور بیچارے نوجوان اس کے جھانسے میں آ رہے ہیں ،راناثناء اللہ

سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ مفاد پرست اور ابن الوقت لوگوں کا گروہ ہے جو جلد منتشر ہو جائے گا ،وزیرداخلہ

فیصل آباد:پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ عمران فتنہ نوجوانوں کو ورغلا رہا ہے اور بیچارے نوجوان اس کے جھانسے میں آ رہے ہیں پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ یہ مفاد پرست اور ابن الوقت لوگوں کا گروہ ہے جو جلد منتشر ہو جائے گا اور ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کا ڈنکا بجے گا اور وہ وطن آ کر ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے،مسلم لیگ ن کی مقامی رہنمائوں کی آواز اتنی مضبوط ہونی چاہئے کہ وہ وہ عمران فتنے کے چنگل میں نہ آئیں اور مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نواز شریف کا دے کر آنے والے الیکشن میں میاں نواز شریف کے شیروں کو جتوائیں، اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں‘ پارٹی کو جتنی آپ کی آج ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں دی‘آن لائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) پی پی 114 کے صدر رانا اظہر وسیم نے مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد اور نائب صدر سٹی رانا عمران اوردیگر سے منسٹر انکلیو اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرپی پی 114 کے سیاسی معاملات پر اہم مشاورت کی‘ رانا اظہر وسیم نے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں کو بتایا کہ میری ٹیم نے پی پی 114 سمیت شہر بھر میں آئندہ الیکشن میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کیلئے ابھی سے حکمت عملی اور منصوبہ بندی شروع کر دی ہے‘ ہم نے گراس روٹ لیول تک مسلم لیگ (ن) کے ووٹروں کو متحرک کرنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز کا آغاز کر رکھا ہے جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ بنانے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کر رکھا ہے او راللہ کے شکر ہے کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے اور پی پی 114 سمیت شہر بھر سے نوجوان جوق در جوق مسلم لیگ (ن) کا حصہ بن رہے ہیں‘ انہوں نے وزیرداخلہ کو یقین دلایا کہ اگر پی پی 114سے پارٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا اور مجھے پارٹی ٹکٹ سے نوازا تو میں ریکارڈ کامیابی حاصل کر کے پارٹی قیادت کو یہ سیٹ گفٹ کروں گا‘ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے مسلم لیگ (ن) سٹی کے صدر شیخ اعجاز احمد‘ پی پی 114 کے صدر رانا اظہر وسیم اور نائب صدر سٹی رانا عمران کی آمد کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.