وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کا رہائشی علاقہ ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا

فیصل آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کا رہائشی علاقہ ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، سٹریٹ کرائم اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار اور خوف وہراس ،پولیس وارداتوں کنٹرول کرنے مکمل طور ناکام آن لائن کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کے رہائشی علاقہ سمن آباد‘ نثار کالونی‘ نوابانوالہ سمیت ملحقہ علاقے میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔ سٹریٹ کرائم اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار اور خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے، گزشتہ شب گلشن رفیق کالونی کا رہائشی معروف کاروباری شخصیت رانا قمر گلزار کو ڈاکوئوں کے گروہ نے گن پوائنٹ پر 35ہزار روپے‘ موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نثار کالونی گلی .نمبر13 میں شیخ سینٹری سٹور اور گلی نمبر21 میں شہری کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے گئے، پولیس متاثرہ شہریوں کی طرف سے اطلاع کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔ سمن آباد‘ نثار کالونی اور گرد ونواح میں آئے روز ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث اہل علاقہ خوف وہراس میں مبتلا ہو گئے۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوئوں اور چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں اور پولیس کا گشت کو بڑھایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.