راولپنڈی:ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احسن محمود ملک نے جنسی زیادتی کے بعد جواں سال بھکارن اوراس کے شیر خوار بچے سمیت قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو الزام ثابت ہونے پر 2مرتبہ سزائے موت اور جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 25سال قیدسخت کی سزا سنائی ہے عدالت نے دونوں الزامات کے تحت مقتولہ کے قانونی ورثا کومجموعی طور پر5لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے عدم ادائیگی ہرجانہ کی صورت میں ملزم کو مجموعی طور پرمزید1سال قید بھگتنا ہوگی تھانہ چونترہ پولیس نے 24جولائی2021 کو شمیم بی بی کی مدعیت میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 302،324 اور376 کے تحت مقدمہ نمبر درج کیا تھا مقدمہ کے متن مطابق 30سالہ مقتولہ نسیم بی بی اپنے ڈیڑھ سالہ بیٹے گلفام کے علاوہ ماموں اور ہمشیرہ کے ہمراہ گداگری کے لئے نکلے جہاں واجد علی جو کہ پہلے سے مقتولہ کے جان پہچان والا تھا اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کرمہوٹہ موہڑہ گائوں کی جانب لے گیا واپسی میں تاخیر پر خود تلاش کرتے مہوٹہ موہڑہ پہنچے تومقتولہ نے شدید زخمی حالت میں بتایا کہ واجد کشمیری نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد دوں ماں بیٹے پر چھریوں کے وار کئے جبکہ ڈیڑھ سالہ گلفام ہسپتال لیجاتے ہوئے دم توڑ گیاگزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم واجد علی کو دفعہ302کے تحت2مرتبہ موت کی سزا سنائی ہے جبکہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ544-Aکے تحت مقتولین کے قانونی ورثا کو2لاکھ بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے اسی طرح دفعہ376(1)کے تحت ملزم کو 25سال قید سخت کی سزا سنائی ہے عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ544-Aکے تحت مقتولہ کے ورثا کو2لاکھ بطور ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے دونوں الزامات میں ہرجانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو 6،6ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی ملزم کے خلاف سزا پر بیک وقت عملدرآمدکیا جائے گاعدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ملزم کی موت واقع ہونے تک اسے پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے عدالت نے ملزم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ382-Bکا فائدہ بھی دیا ہے جس کے تحت ملزم کا عرصہ حوالات سزا سے منہا کیا جائے گا ۔#/s#