انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو(بارہویں) کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2021-22کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ نتائج کے مطابق مجموعی کامیابء کا تناسب %73.99 فیصد رہا۔اس موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ قیصر عالم نے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبائ￿ وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔تفصیلات کے مطابق فیڈر ل بورڈ نے بارہویں کلاس کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتیجے کا اعلان کر دیا۔سال 2021-22 میں بورڈ میں بارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 292، کامیاب 185, کامیابی کا تناسب%66.31 فیصد رہا۔سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 21569 جبکہ 13818 سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %69.59 فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 21861 تھی جس میں 14003 بچے کامیاب ہوئے. مجموعی کامیابی کا تناسب %73.99 رہا۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس ایس ایم ایس کے زریعے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.