بھارتی حکام سے مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے مزید اقدا مات کرنے کا کہیں گے،امریکی محکمہ خارجہ
واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ کسی فرد یا گروپ سے امریکی عہدیدار کی ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ بھارتی حکام سے مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے مزید اقد امات کرنے کا کہیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ کسی امریکی عہدیدار کی کسی فرد یا گروپ سے ملاقات کی تصدیق نہیں کرسکتے۔ امریکی حکام مختلف سیاسی شخصیات اور عہدیداران سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے بین الاقوامی مذہبی آزادی رپورٹ کے تحفظات کو نوٹ کرلیا ہے۔بھارتی حکومت سے کہیں گے کہ وہ ہر طبقے کی مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے وعدوں کی پاسداری کرے گی۔بھارتی حکام سے رابطوں میں مذہبی آزادی کے لیے مزید اقدامات کرنے پر زور دیں گے