جکارتا :انڈونیشیا میں ایک پولیس اسٹیشن پرخود کش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خودکش حملہ آور نے بینڈنگ میں پولیس اسٹیشن پر خود کو دھماکے خیز مواد سے اڑا لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خود کش حملہ آور بظاہر ملک میں نئے کرمنل قانون سے ناخوش تھا۔ انسداد دہشتگردی یونٹ کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔