جوہانسبرگ : جنوبی افریقا کی پارلیمنٹ نے صدر سرل رامافوسا کے خلاف مؤاخذے کی تحریک شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
جسکے بعد انکے خلاف مواخذہ کا خطرہ ٹل گیا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق پارلیمنٹ کے 214 ارکان نے صدر رامافوسا کے ممکنہ مؤاخذے کے خلاف ووٹ دیا، مؤاخذے کی حمایت میں 148 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ باقی ارکان پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر رامافوسا کے خلاف گیٹ فارم اسکینڈل میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔صدر رامافوسا نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔