فیصل آباد،مسلح افراد نے دن دیہاڑے فرسٹ ائیر کے طالبعلم کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

فیصل آباد:مسلح افراد نے دن دیہاڑے فرسٹ ائیر کے طالبعلم کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا، ورثا کا آر پی او،سی پی او فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے نواحی گائوں چک نمبر 655 گ ب کے رہائشی آصف نے تھانہ بچیانہ پولیس کو درخواست گزاری کہ سائل کا بھتیجا علی احسن گورنمنٹ گورونانک کالج ننکانہ صاحب میں فرسٹ ائیر کا طالبعلم ہے اور موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بچیانہ کی جانب جا رہا تھا کہ راستہ میں مسلح افراد امر،عمیر،بابر،طلحہ، عثمان نے اسے مبینہ طور پر اغوا کر لیا اور عقوبت خانہ میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا شبہ ہے کہ الزام علیہان اسے قتل کر دیں گے پولیس نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.