کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری

کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری
اسلام آباد:کراچی کے شہریوں کے لیے خوشی کی خبر،نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی ،نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی،اتھارٹی نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا

Leave A Reply

Your email address will not be published.