عمران خان نے مدر اینڈ چلڈرن کئیر ہسپتال میانوالی کا افتتاح کر دیا ۔

میانوالی : پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے مدر اینڈ چلڈرن کئیر ہسپتال میانوالی کا افتتاح کر دیا ۔اس سلسلے میں لاہور میں افتتاح کی تقریب ہوئی جس میں عمران خان کے ساتھ میانوالی سے سابق ایم این امجد علی خان ، ایم پی اے ملک احمد خان بھچر پی ٹی آئی کے راہنما امیر خان سوانسی و دیگر شریک ہوئے عمران خان نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے ہماری حکومت کی کاوش سے یہ ہوسپٹل بنا یہ میانوالی کے لیئے پی ٹی آء کا عظیم تحفہ ہے اس سے میانوالی کی طبی دنیا میں ایک انقلاب برپا ہو گا مریض باہر ریفر نہیں ہوں گے اور اس کے قیام سے میانوالی اور اس کے نواحی علاقوں اور دیگر اضلاع سے یہاں آنے والے مریضوں کو بھی فائدہ ہو گا اور مسقبل قریب میں اس ہوسپٹل کا شمار پنجاب بلکہ ملک بھر کی بڑی ہوسپٹلز میں ہو گا یہاں خواتین اور بچوں کی پیچیدہ بیماریوں کا جدید علاج معالجہ ہوگا قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے گا اور یہاں جدید مشینری و تجربہ کار ڈاکٹرز ہر وقت موجود ہوں گے ایم پی اے ملک احمد خان بھچر نے اس موقعہ ہر کہا کہ یہ یوسپٹل عمران خان کی طرف سے پی پی 87 اور ضلع بھر کی عوام کے لیئے شاندار گفٹ ہے میانوالی کی خواتین اور بچوں کو انکی گھر کی دہلیز پر ہی علاج معالجہ کی مکمل سہولیات میسر ہوں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.