کوئٹہ، آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، عوام پریشان

بلوچستان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2500 روپے ہوگئی۔ گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں گندم کی قلت کی وجہ سے آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے آٹا فی کلو 125 روپے سے 130 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ 50 کلو آٹے کی بوری 6000 ہزار سے 6500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا بھی 2500 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بڑھتی ہوئی گرانفروشی اور آئے روز آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو سستے داموں آٹے کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ حکومت کی جانب سے سرکاری نرخ پر مہیا کیا جانے والا آٹا بھی شہریوں کو دستیاب نہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.