جلد از جلد منصفانہ الیکشن ہی ملک کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ

امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی گئی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت
لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے پاکستان کی ترقی پر نقب لگائی گئی ہے۔ ایک ترقی کرتے پاکستان کا راستہ روکا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم نے وفاقی حکومت کی بدترین معاشی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کردیا ہے۔ وفاق پر مسلط چوروں کے ٹولے نے عوام پر مہنگائی اور اشیاء خورونوش کی قلت کے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔جعلی اعدادوشمار پیش کرنیوالے ڈالر کے مقرر کردہ ریٹس سے ہی حقائق کا اندازہ کر لیں۔ عوام کو بچت کی ترغیب دینے والے وفاقی وزراء اپنی حکومت کے وزراء کی فوج کم کریں۔غریب ملک کے پیسوں کو حکمران ذاتی عیاشیوں اور دوروں پر خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر وفاقی حکومت کے معاشی مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔چوروں کے ٹولے کی لوٹ مار نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ اسحاق ڈالر اور نام نہاد معاشی ماہرین کی نالائق پالیسیاں ملک کو ڈبو رہی ہیں۔ مشکلات کے گرداب میں پھنسے ملک کا سیاسی حل صرف جلد از جلد منصفانہ الیکشن ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.