راولپنڈی:تھانہ ریس کورس پولیس نے بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے مزید2 ملزمان گرفتارکر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا اس طرح اب تک گینگ کے 4ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں جبکہ1 ملزم پولیس پر فائرنگ کے دوران ہلاک ہوچکا ہے پولیس نے بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے غلام عباس اور عمران کو بھی گرفتار کر کے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا گینگ کے ملزمان رابری اورڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان نے راولپنڈی میں بیرون ملک سے واپس آنے والے شہریوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بھیس میں بیرون ملک سے آئے شہریوں کو لوٹتے تھے جنہیں متعدد وارداتوں کے اعتراف پرشناخت پریڈ کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے