ذخیرہ اندوزی کے ذریعہ گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تمام کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو گندم اور آٹاذخیرہ کرنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈان میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعہ گندم اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور گندم اور آٹے کے بحران سے موثر طور پر نمٹا جائے وزیراعلیٰ نے سرحدی اضلاع کی انتظامیہ کو گندم اور آٹے کی بیرون ملک سمگلنگ کی روک تھام یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق گندم اور آٹے کے بحران اورذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف کاروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں مانٹرنگ ڈیسک قائم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری کیپٹن(ر) جمیل بلوچ کو ڈیسک انچارج تعینات کیا گیا ہے ڈیسک روزانہ کی بنیاد پر گندم ذخیرہ اندوزوں اور گرانفروشوں کیخلاف جاری کارروائیوں کی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کریگاکمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو اس حوالے سے کی جانے والی کاروائیوں کی رپورٹ مانیٹرنگ ڈیسک کو ارسال کر نے کی ہدایت کی گئی ہے دریں اثنا وزیراعلیٰ سے وزیر خوراک و خزانہ زمرک خان اچکزئی نے رابطہ کیا اور گندم اور آٹے کی کمی سے عوام کو درپیش مسائل اور بحران کے حل سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام گندم اور آٹے کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا کررہے ہیں صورتحال کے تناظر میں پاسکو اور پنجاب سے فوری طور پر گندم کے حصول کیلئے کوشش کی جائے صوبائی وزیر خوراک نے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ محکمہ خوراک کی ٹیمیں بھی مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.