ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان کے احترام میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی
نیویارک : ترکیہ اور شام میں المناک زلزلے سے ہونے والی جانی و مالی نقصان کے احترام میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے صدر کسابہ کوروسی نے جنرل اسمبلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاںبحق ہونے والوں سے اظہار تعزیت کیا ۔کوروسی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی کی نشست کے آغاز سے پیشتر رکن مملکتوں کے نمائندوں سے ایک منٹ تک احترامً خاموشی اختیار کرنے کا کہا، جس پر عمل درآمد کیا گیا۔دوسری جانب صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے قاہرامان ماراش اور البستان میں آنے والے 7?7 اور 7?6 کی شدت کے زلزلوں کے باعث 7 روز کے لیے قومی سوگ کا اعلان کیے جانے کے بعد بیلجین کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں ترک پرچم کو سرنگوں کیا گیا۔