واشنگٹن: امریکا کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفان کے باعث آرکنسا میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں گاڑیاں الٹ گئیں۔ کئی مکانات بھی تباہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان سے مسی سپی اور الی نوائے میں حادثات کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔حکام کے مطابق کم از کم دو درجن افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔