اسلام آباد: پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 40 روپے کی کمی کردی گئی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں40 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم وہ ڈی ریگولیٹڈ ہونے کی وجہ سے حکومت نے ان کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے مارجن میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔