اسلام آباد: نیو اسلام آباد انڑنیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پائلٹ نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا۔
طیارے کو ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کرکے انجینیئرز کو طلب کیا گیا، طیارے کے مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے کوئٹہ روانہ کیا گیا۔