پی ٹی آئی کی کوئی سمت اور منزل نہیں ، قادر پٹیل

:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و ایم این اے قادر پٹیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کی سمت اور منزل ہی نہیں ہے ، پی پی قیادت پر تنقید کرنے سے پہلے پی ٹی آئی اپنے چار سالہ حکومت کی کارکردگی پر نظرڈا لے ، جس سے ہر شعبہ زوال پذیر ہوا ہے۔ وہ قومی اسمبلی میں اسد قیصر نے نکتہ اعتراض پراظہار خیال کر رہے تھے ۔

ایم این اے قادر پٹیل نے کہا کہ اسد قیصر نے ہمارے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ، اس کا جواب بہت ضروری ہوچکا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایوان میں موجود جے یو آئی ، پی پی ، مسلم لیگ ن ، اے این پی ،بی این پی سمیت تمام پارٹیوں کی اپنی ایک سمت ہے ، پیپلز پارٹی تو ہر آمر سے لڑی ، شہادتیں ہمارے گھر میں ہیں ، مسلم لیگ ن بھی ایک جمہوری جماعت ہے، ایم کیو ایم کا مقصد سمجھ آتا ہے کہ انھیں اپنے حقوق چاہیں ، اس ایوان میں کوئی سمجھا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کس مقصد کی سیاست کررہی ہے اور اسکی منزل کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے الیکشن کے بعد ہم نے آپ کو دعوت دی کہ آئیں حکومت بناتے ہیں ،کوئی اور حکومت بنائے تو اسے چلنے نہ دینا ان کی سیاست ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کبھی پی ٹی آئی کورم اور کبھی فورم کی آڑ میں بھاگ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالوں میں قرض 100 فیصد بڑھا ہے اس کا اعتراف تو ان کے اپنے وزیر خزانہ نے خود کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ لوگ کہتے ہیں کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہورہا ہے ، جب ان کی حکومت تھی تو انھیں تو چادر اور چار دیواری کا تصور ہی نہیں تھا ۔ ہماری قیادت کے ساتھ کیا حال کیا ان کو ابھی بھی یادہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.