کوئٹہ سے صادق آباد جانے والی مسافر کوچ اور منی ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی ہوگئے
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ سے صادق آباد جانے والی مسافر کوچ اور منی ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق، 18 زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے صادق آباد جارہی تھی کہ اسے ٹھل کے گرڈ اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں مسافرکوچ اور منی ٹرک میں ٹکر ہوئی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن میں بعض کی حال تشیوشناک بتائی گئی ہے