:گیپکو میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے،گذشتہ ماہ ریجن بھرسے مجموعی طورپر1298بجلی چورپکڑے گئے،بجلی چوروں کو4 کروڑ74لاکھ روپے سے زائد کےجرمانےکئے گئے،تما م کےخلاف ایف آئی آرکےاندراج کیلئےدرخواستیں دی گئیں،حالیہ خصوصی مہم کے دوران اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں کی تعداد14ہزار4سو48 ہو گئی جنہیں 82 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کی ہدایات پرگیپکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف چیف ایگزیکٹوانجینئرمحمد ایوب کی زیرنگرانی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔
گذشتہ ماہ اکتوبر2024ء کے دوران گیپکو سرویلنس ٹیموں کی کامیاب کاروائیوںکے نتیجہ میںسٹی سرکل سے، کینٹ سرکل سے309، گجرات سرکل سے132، سیالکوٹ سرکل سے289، نارووال سرکل سے148 اور منڈی بہائوالدین سرکل سے117جبکہ ریجن بھرسے مجموعی طور پر1298 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا ۔ مختلف حربوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں کو گیپکو کی جانب سے13لاکھ 66ہزارسے زائد یونٹس کی مد میں4 کروڑ74 لاکھ روپے سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئےجبکہ تما م بجلی چورورں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر کےاندراج کیلئے درخواستیں بھی دی گئیں۔
اس حوالے سے چیف ایگزیکٹوانجینئرمحمد ایوب نے بتایا کہ وزارتِ توانائی کی ہدایت پر گیپکوریجن کے چھ آپریشن سرکلز میں دن رات چیکنگ کاسلسلہ جاری ہے بجلی چوری کیخلاف7ستمبر2023ء سے جاری حالیہ خصوصی مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر14ہزار4سو سے زائدبجلی چوروں کو 82کروڑ 50لاکھ روپے کے جرمانے کئےگئے ہیں۔انہوں نےبتایا کہ اب تک پکڑے جانے والے بجلی چوروں میں13358 گھریلو،490 کمرشل،388 زرعی اور2012انڈسٹریل صارفین شامل ہیں چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے کہا کہ ہمارے بچے کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے والے بجلی چوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پرعمل کرتے ہوئے ریجن بھر میں دن اور رات کے فرق کے بغیر کارروائیوں کا سلسلہ آخری بجلی چور کے خاتمہ تک جاری رہے گا
چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد ایوب نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ بجلی چوروں کے خلاف جاری اس جنگ میں گیپکو کا ساتھ دیں اپنے ارد گرد د بجلی چوروں پر کڑی نظر رکھیں اور ایسے عناصر کی اطلاع فوری گیپکو کی ہیلپ لائن 118 پر دیں کیونکہ بجلی چوری کے خاتمہ سے ہی آپ کو سستی، معیاری اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن ہے۔