معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں ہے، فیصل جمالی
واقع کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے صوبائی وزیر سردار ذادہ فیصل خان جمالی نے دھماکے میںشہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں
سردار ذادہ فیصل خان جمالی کااسکول کے معصوم بچے بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت اور دیگر بچوں کی زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار
اوستا محمد (یو این اے )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی نے مستونگ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسکول کے معصوم بچے بچوں اور پولیس اہلکار کی شہادت اور دیگر بچوں کی زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں ہے واقع کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے صوبائی وزیر سردار ذادہ فیصل خان جمالی نے دھماکے میںشہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک شہدا کے درجات بلند کرے اور زخموں کو صحت یاب کرے