پولیس اہلکاروں کی زیر سرپرستی نجی عقوبت خانے کے انکشاف کی مذمت کرتے ہیں، ایچ ڈی پی
مذکورہ پولیس اہلکاروں کا ایک پورہ گینگ موجود ہے جو نہ صرف نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرکے انھیں اسکا عادی بنارہے ہیں
شنید میں آرہاہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کا ایک پورہ گینگ موجود ہے جو نہ صرف نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرکے انھیں اسکا عادی بنارہے ہیں
کوئٹہ (آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ہزارہ ٹاﺅن کے بلاک نمبر 3 میں بروری تھانے کے پولیس اہلکاروں کی زیر سرپرستی نجی عقوبت خانے کے انکشاف اور اس میں علاقے کے افراد کو قید کرکے سزائیں دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی اعلی سطحی کمیٹی کے ذریعے شفاف انکوائری کرنے کا مطالبہ کیا بیان میں کہا گیا کہ تشویشناک بات ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سنگین ترین جرائم میں ملوث ہورہے ہیں اس سے بھی زیادہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ علاقہ عوام سماجی اور محلے داری کے معاملات سے مکمل طور پر لاتعلق اور بیگانگی کا شکار ہوچکے ہیں جسکی وجہ سے محلے کے اندر ایسے نجی عقوبت گاہوں کے قیام کے انکشافات ہورہے ہیں بیان میں کہا گیا کہ شنید میں آرہاہے کہ مذکورہ پولیس اہلکاروں کا ایک پورہ گینگ موجود ہے جو نہ صرف نوجوانوں کو منشیات کی لت میں مبتلا کرکے انھیں اسکا عادی بنارہے ہیں بلکہ چوری، ڈکیتی اور لاقانونیت جیسے دیگر جرائم کی سرپرستی کرکے بدامنی اور لاقانونیت پھیلانے کا سبب بن رہے ہیںضرورت اس چیز کی ہے کہ علاقہ کے رہائشی اپنے آنکھ، کان کھلی رکھیں اور دیکھیں کہ ان کے آس پاس کوئی ایسا کام نہیں ہورہا جو روز مرہ کے معاملات سے ہٹ کر ہو اگر کسی بھی محلے میں خلاف معمول معاملات نظر آئے تو اہلیان محلہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنے علاقے کے زمہ داران یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام تک اطلاع پہنچائے بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ نامزد اہلکار اور اسکے پور گینگ کے خلاف بلا تفریق انکوائری کرکے حقائق عوام کے سامنے لایا جائے اور معلوم کیا جائے کہ انکی سرپرستی کونسی قوتیں کررہی ہے جسکے زور اور زعم کی وجہ سے یہ عناصر محلے کے اندر گنجان آبادی میں ایسے قبیح مجرمانہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔