:سیاحوں کی حفاظت اور موسم سرما میں برفباری سیزن کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ڈی سی پی کی جانب سے سیاحتی مقام چئیر لفٹ پتریاٹہ نیو مری کے مقام پر ٹوارزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان ٹی ڈی سی پی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ جاری بیان کے مطابق فرضی مشقوں میں لفٹ/کیبل کار میں پھنسے سیاحوں /شہریوں کو ہائٹ ریسکیو ٹیکنیک کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقلی،
میڈیکل ایمرجنسیز،فائر فائٹنگ کی عملی مشقیں شامل تھیں۔ عملی مشقوں کے انعقاد کا مقصد خراب موسم/برفباری سمیت مصیبت میں پھنسے شہریوں تک رسائی، متاثرہ افراد کی محفوظ مقام تک منتقلی، مختلف حادثات پر بروقت رسپانس، متاثرہ افراد تک بروقت ریسکیو سروسز فراہم کرنا، رش کے باعث روڈ کلیئرنس سمیت دیگر اہم مشقیں شامل تھیں۔مشقوں کا مقصد برف باری سے پہلے ضلع مری کے تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع مری میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سینٹرز پر ریسکیو 1122 مری، پی ڈی ایم اے، پنجاب ٹورازم سکواڈ، ٹی ڈی سی پی،محکمہ ہائی وے، محکمہ جنگلات، میونسپل کارپوریشن مری/کوٹلی ستیاں، آر ٹی سیکرٹری، واپڈا، سمیت دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس موجود ہوتے ہیں۔