اسرائیلی صدر کو ترکیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، طیب اردوان

:ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی صدر کو آذربائیجان میں منعقدہ کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے برازیل میں جی20 سمٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسرائیلی صدر کو کوپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، ہم نے متبادل راستے اور دیگر آپشنز تجویز کیے تھے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اپنا آذربائیجان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔اسرائیلی ایوان صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’صورتحال کے جائزے اور سکیورٹی وجوہات کی بناء پر صدر نے آذربائیجان میں کلائمیٹ کانفرنس کے لیے اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.