سرکاری سکیم کے تحت موصول ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی

:سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی۔ منگل کوترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی میں تیزی آگئی ہے،ملک کے 15 بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق حج اخراجات کی پہلی قسط 2 لاکھ روپے درخواست کے ساتھ جمع ہو گی، قرعہ اندازی کے 10دن کے اندر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق منگل کو 4 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں،مجموعی طور پر حج درخواستوں کی تعداد 24 ہزار 266 تک پہنچ گئی،حج درخواستوں کی وصولی 3 دسمبر تک جاری رہے گی،سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی۔ترجمان کے مطابق سپانسر شپ سکیم کے تحت بغیر قرعہ اندازی 5 ہزار نشستیں مخصوص ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.