اسرائیل نے علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ای سی او وزراء کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے، نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کا مشہد میں ای سی او وزراء کونسل کے اجلاس سے خطاب

:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے علاقائی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ای سی او وزراء کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ای سی او کی وزراء کونسل کے 28 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ای سی او وزراء کونسل کے اجلاس کی میزبانی اور مہمان نوازی کے لئے ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ای سی او کے لئے ایرانی وزیر خارجہ کا کردار قابل تعریف ہے۔

محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ ای سی او کے سیکرٹری جنرل نے تنظیم میں نئے عزم اور جذبہ کی روح پھونکی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، فلسطین، لبنان اور شام کے لوگ خوف اور تشدد سے آزاد زندگی گزارنے کے مستحق ہیں۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں جاری انسانی بحران کے خاتمہ کے مطالبے کا بھی اعادہ کرتا ہے، مشترکہ اقدار کی بنیاد پر ای سی او اہم علاقائی پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای سی او کی بنیاد عظیم مقاصد کے تحت رکھی گئی ہے، ای سی او تنظیم کے رکن ممالک کے مشترکہ مفادات کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ای سی او مقاصد کے حصول کے لئے اب بھی طویل سفر باقی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.