وزیراعظم شہباز شریف کی ڈیجیٹائزیشن اہداف کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے ، ٹیکسیشن کو موثر و تیز تر بنانے کی ہدایت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کو حکومت کی معاشی اصلاحات کے حوالے سے سنگ میل قرار دیتے ہوئے ڈیجیٹائزیشن کے اہداف کو 31 دسمبر 2024تک مکمل کرنے اور ٹیکسیشن کو موثر و تیز تر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت ملکی معاشی صورتحال اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائز یشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے ۔

وزیراعظم نے محصولات میں اضافے کے لیے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے اس حوالے سے وفاقی وزیر خزانہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ ،چیئر مین ایف بی آ ر، سیکریٹری خزانہ کی کوششوں کو سراہتےہوئے کہا کہ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں ، فسکل سپیس بڑھنا خوش آئند ہے۔وزیراعظم نے ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر اور تیز تر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے محصولات کے نفاذ اور اس حوالے سے بنائی گئی حکمت عملی پر عملدرآمد کے حوالے سے سخت اقدامات اور ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن کے حوالے سے اہم کاموں کو 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.