:برسلز میں پاکستانی سفارتخانے نے نئے سال کے آغاز پر یورپی یونین کے دوستوں، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستانی برادری کودلی مبارکباد دی ہے۔
بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے کی ایکس پر پوسٹ میں نئے سال کے تہنیتی پیغام میں “ہیپی نیو ایئر 2025” کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ برسلز میں پاکستان کا سفارتخانہ یورپی یونین میں اپنے دوستوں اور بیلجیئم و لکسمبرگ میں فعال پاکستانی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔
سفارتخانے نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئےدعا کی کہ یہ سال خوشحالی، ہم آہنگی اور بے شمار رحمتوں کا باعث ہو۔