قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، لاہور ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ

:قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس چیئرمین قائمہ کمیٹی رائے حسن نوازکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاہور ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے پہلے روز قائمہ کمیٹی کو ڈی ایس ریلوے حنیف گل نے لاہورڈویژن کی کارکردگی ،آپریشنل معاملات ودیگر شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کے ممبران اراکین اسمبلی ابراراحمد، وسیم قادر ، ذوالفقار ستار بچانی ، رمیش لال، محمد الیاس چوہدری ، سید شاہ احد علی شاہ، محمد جمال احسن خان

شفقت عباس جبکہ ریلوے کی جانب سے چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلویز عامر علی بلوچ سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ قائمہ کمیٹی کے ممبران نے رائے حسن نواز خان کے ہمراہ لاہور ریلوے سٹیشن، اولڈ ڈیزل لوکو موٹیوشیڈ کا بھی تفصیلی دورہ کیا اور ریلوے سٹیشن پر دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ریلوے سٹیشن پر قائم پولیس ہیلپ لائن سنٹر اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کیے گئے ایگزیکٹو واش روم میں صفائی کے نظام کو سراہا ۔چیئرمین قائمہ کمیٹی رائے حسن نواز خان نے ریلوے حکام کو ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی

اولڈ انجن شیڈ لاہور کے دورے کے دوران کمیٹی اراکین نے پی ایس او کے تعاون سے جدید فیول مینجمنٹ سسٹم لگائے جانے کی بھی تعریف کی۔بعد ازاں قائمہ کمیٹی کے ارکان کو ورکشاپس مغلپورہ اجلاس میں چیئرمین ریلویز سید مظہر علی شاہ نے ریلوے کے پروکیورمنٹ ،ریپیئر اینڈ مینٹیننس ،کوچز کی پیریاڈک اوورہالنگ اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ فریٹ ویگنز کی تیاری سے متعلق اراکین کو آگاہ کیا جبکہ ورکشاپ مغلپورہ کے ڈی ایس کاشف فاروق بٹ نے ورکشاپس کے ڈھانچے اور کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.