کیسکو و سوئی گیس حکام بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بندکریں، مرکزی تنظیم تاجران پاکستان
کوئٹہ میں بارش کی دو بوند برستے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب جبکہ گیس نہ ہونے سے بچوں خواتین اور عمرہ رسیدہ افراد مشکلات کا شکار ہیں،کاشف حیدری
کوئٹہ(یو این اے)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صوبائی ترجمان کاشف حیدری نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی پر دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بارش کی دو بوند برستے ہی گزشتہ20گھنٹوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہے جبکہ دوسری جانب شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے خواتین بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اعلی حکا م نوٹس لیکر عوام کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے یہ بات انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹان اقبال آباد علی آباد حسین آباداے ون سٹی سمیت دیگر علاقوں میں بجلی و گیس بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامناہے، کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جبکہ کاروبار بھی شدید متاثر ہورہا ہے اور گیس نہ ہونے سے بچے بوڑھے اور خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات درپیش ہیں انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں بارش کی دو بوند برسنے کے بعد بجلی و گیس گزشتہ20گھنٹوں سے غائب ہیں جو کہ کیسکو و سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کے واضح ثبوت ہے بجلی کی گزشتہ20گھنٹوں کی بندش کے باعث شہر کا کاروبار شدید متاثر ہورہا ہے، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ سوئی سدرن گیس گیس کمپنی اور کیسکو کی نااہلی کا فوری نوٹس لیکر بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند اورشہریوں کو ریلیف فراہم کریں بصورت دیگر دیگر تاجر تنظیموں اور شہریوں کے ساتھ ملکر سڑکوں پر نکل پر بھرپور احتجاج کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہو گی۔