محمود خان اچکزئی کا حکمرانوں پر تنقید، ملکی مسائل کے حل کے لیے گول میز کانفرنس کا مطالبہ

محمود خان اچکزئی کا حکمرانوں پر تنقید، ملکی مسائل کے حل کے لیے گول میز کانفرنس کا مطالبہ
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ کا امن و تعلقات بہتر بنانے کے لیے پڑوسی ممالک سے مذاکرات کی تجویز
کوئٹہ،اسلام آباد(یو این اے)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ تک نہیںہوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران محمود خان اچکزئی نے کہا کہ دنیا کے ممالک ہمارے ہاں امن نہیں دیکھنا چاہتے، حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ تک نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات پر افواج اور عدلیہ سمیت تمام اداروں کی گول میز کانفرنس بلائی جائے ۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ نے مزید کہا کہ چین ہمارا دوست ہے، اس کے افغانستان . سے اچھے تعلقات ہیں ، جنگ کو ملا کر پڑوسیوں سے اچھے تعلقات قائم کیے جائیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک بشمول روس اور بھارت کو ملاکر ایک گول میز کانفرنس بلائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.