:ایس پی پشین عبداللہ احسان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل پشین، ایس ایچ او سٹی، ایس ایچ او صدر اور پولیس کے تمام ملازمین نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے گھیرا تنگ کر دیا ہے ،حالیہ دنوں کے چھاپوں اور کاروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برامد کر لیے گئے ہیں ،گزشتہ ماہ دسمبر میں آٹھ مجرموں سے بڑی مقدار میں منشیات پکڑی گئی جن کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان پر ایف آئی ار درج کر کے ان کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا گیا ۔ ایس پی پشین عبد االلہ احسان نے میڈیا ہاس پشین کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف خصوصی ٹیم اینٹی نارکوٹکس سیل قائم کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ منشیات ایک ایسا خوش ذائقہ زہر ہے جو کہ ایک سازش کے تحت ہماری نوجوان نسل کی رگوں میں سرایت کرکے اسے معاشرے کا عضومعطل بنایا جارہا ہے۔