وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کاسروسز ہسپتال کے ڈائلسز سینٹر کا دورہ ، الٹرا ساونڈ مشین لگانے کی ہدایت

:وفاقی وزیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سروسز ہسپتال کے ڈائلسز سینٹر میں عبدالعلیم خان فائونڈیشن کی طرف سے جدید الٹرا ساونڈ مشین کی بھی فوری طور پر فراہمی کی ہدایت کی ہے تاکہ مریضوں کے ڈائلسز سے پہلے اور بعد کی صورتحال کو بخوبی مانیٹر کیا جا سکے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ سروسز ہسپتال،میو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں ڈائلسز کے مریضوں کے لئے عبدالعلیم خان فاونڈیشن سٹیٹ آف دی آرٹ مفت طبی سہولیت کر رہی ہے جہاں مریضوں کو کسی تفریق کے بغیر جدید تقاضوں سے ہم آہنگ مراکز میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملہ مستعدی کے ساتھ ڈائلسز کی سہولتیں دے کر دکھی انسانیت کی خدمت کر رہا ہے۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سروسز اور میو ہسپتال میں ڈائلسز سینٹرز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز میں مریضوں کو کسی بھی قسم کی مدد درکار ہو تو ان کی فوری طور پرریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے فاونڈیشن کی طرف سے مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ڈائلسز کرانے والے مریضوں کے پاس فردا فردا گئے، ان کی خیریت دریافت کی اور عبدالعلیم خان فاونڈیشن کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں کی فراہمی کے بارے میں استفسار کیا۔

انہوں نے ڈائلسز سینٹرز کے کچن، واش رومز اور دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا ۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی طرف سے ڈائلسز کے مریضوں اور عملے میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.