گرین لائن،شالیمار اور قراقرم ایکسپریس میں ماڈرن ڈائننگ کارز، واٹر ڈسپنسرز اور وائی فائی کی سہولیات فراہم

:پاکستان ریلویز نے مسافروں کی سہولت کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں میں مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے سلسلہ میں گرین لائن،شالیمار اور قراقرم ایکسپریس میں ماڈرن ڈائننگ کارز، واٹر ڈسپنسرز اور وائی فائی کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور جلد باقی ٹرینوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ریلوے سٹیشنوں کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جا رہا ہے ۔ریلوے سٹیشنوں پر بھی واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ہیں جبکہ مسافر خانوں کی حالت کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.